19 اگست 2012 - 19:30

شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے نئے ايلچي اخضر ابراہيمي نے کہا ہے کہ ايران علاقے کا اہم ملک ہے اور انہيں شام کے سلسلے ميں ايراني حکام سے گفتگو کرکے بڑي خوشي ہوگي ـ

ابنا: اخضر ابراہيمي نے اتوار کي شب اپنے ايک بيان ميں شام ميں فوجي مداخلت کي بعض ملکوں کي تجاويز پر نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے سلسلے ميں انہيں سياسي طريقوں سے پوري توقع ہے اور وہ اس سلسلے ميں ايراني حکام سے مذاکرات کرنا چاہتے ہيں ـ

انہوں نے کہا کہ شام ميں فوجي مداخلت کي کسي بھي طرح  کي تجويز سے صرف ان کا مشن ہي نہيں بلکہ پورا امن کا عمل درہم برہم ہو جائے گاـ

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون نے اخضر ابراہيمي کو شام کے امور ميں اپنا خصوصي ايلچي مقرر کيا ہےـ

اس سے پہلے سابق ايلچي کوفي عنان اپنے عہدے سے مستعفي ہو گئے تھےــ

.......

/169